اسلام نے تاجروں کیلئے اصول، اخلاقیات کا تعین کیا، حسین محی الدین 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام نے تجارت اور تاجروں کیلئے اصول اور اخلاقیات کا تعین کیا ہے۔ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور دھوکہ دہی اسلامی اخلاقیات تجارت میں جرم ہیں، آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرکے بزرگوں اور خواتین کی تذلیل کی گئی ناجائز منافع خور اپنے اس بے دین، خلاف قانون و اخلاق عمل سے سوسائٹی کے اجتماعی امن و سکون کو برباد کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن