لاہور)نمائندہ خصوصی)سی ٹی او لاہور کی زیر صدارت ٹریفک افسران و وارڈنز کا دربار ہوا،جہاں شہر میں موسمی حالات، میگا پراجیکٹس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر اسد ملہی نے ٹریفک مسائل اور ان ممکنہ حل بارے اوپن حال ڈسکشن کی۔انہوں نے وارڈنز کے ذاتی اور محکمانہ مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات جاری کئے۔انہوںنے کہا کہ دفاتر میں آنے والے تمام یونیفارم پرسنز خصوصاً شہریوں کو عزت دی جائے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی اور رانگ پارکنگ پر متعلقہ سرکل آفیسر جوابدہ ہوگا، کرپشن، مس کنڈکٹ اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، غیر حاضری، بدتمیزی اور فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں، تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز برداشت نہیں ہونگے۔