کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کی زیر صدرات موسسہ شہید عارف حسین الحسینی اسلامک کلچر سینٹر عباس ٹاؤن کراچی میں صوبائی شوریٰ کااہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اورصوبائی کابینہ میں شامل نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری بھی کئی گئی۔ علامہ باقر عباس زیدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو اس وقت سنگین داخلی اور خارجی مشکلات درپیش ہیں اورلاتعداد چیلنجز کا سامنا ہے۔پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام فقط فوری شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے۔آئندہ الیکشن کے حوالے سے ایم ڈبلیوایم کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں،تمام صوبائی رہنماء مرکز ی قائدین کی پالیسی سے ہم آہنگی کے ساتھ ملک بھر کی طرح سندھ بھر سے آئندہ انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ شریک ہوں گے۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے اضلاع کی فعالیت پر اطمنان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ صوبہ میں موجود اضلاع کی فعالیت مثالی ہے۔ اجلاس میں المجلس ڈیزاسٹر اینڈ منیجمنٹ سیل کی جانب سے مختلف امدادی پروجیکٹ اوربلخصوص سندھ کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کی ریلیف کیلئے جاری کاموں اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔