کراچی (اسٹاف رپورٹر)اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہیکہ عوام اپنی قسمت بدلنے کیلیے حقیقی خدمت گزاروں کو منتخب کرے۔کراچی کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک کب تک کیا جاتا رہے گا ۔شہر قائد کا حلیہ بگاڑنے والیایک بار پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کریں گے۔انہیں معلوم ہے کہ کارگردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتنا ناممکن ہے ۔جب وہ آپ سے ووٹ کا سوال کریں تو آپ ان سے کارگردی کا سوال کریں ۔ اس بلدیاتی انتخابات میں باکردار،خدمت گزار قیادت کو منتخب کرکے نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو شکست دیں اور15 جنوری کو نکلیں ۔اپنے مستقبل کیتحفظ کیلیے کرسی کے نشان پر مہر لگائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز کیدوران کیا ۔ احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ رہا ہے۔ شہری دن دیہاڑیاپنی جان و مال سے ہاتھ دھورہے ہیں ۔لیکن حکمرانوں کو اس سے کوئی غرض نہیں ۔ٹوٹی سڑکیں ،ابلتے گٹروں کے باعث عوام تکلیف سے دوچار ہیں۔ پینے کاصاف پانی ،صفائی و صحت کیناقص انتظامات شہریوں کو بیمار کررہے ہیں ۔ حکومت سندھ کب تک کراچی کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک کرتی رہیگی۔روایتی سیاست دانوں کا مقصد وطن کو خوش حال بنانانہیں۔بلکہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا مستقبل خوش حال بنانا ہوتاہے ۔ ان سیاستدانوں کو آپ کے مسائل سے کوئی مطلب نہیں صرف ووٹ سے غرض ہے۔الیکشن سے پہلے یہ آپ کی ہر خوشی ،غمی کے شریک بنے چلے آتے ہیں ۔منتخب ہونے کے بعد انہیں آپ کا خیال تک نہیں رہتا۔ ایسے خودغرض سیاستدانوں سے چھٹکارہ ناگزیرہے۔احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ خدمت انسانیت اللہ اکبر تحریک کا منشور ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں کرسی کے نشان پرمہرلگاکرخدمت گزاروں کومنتخب کریں۔
خدمتگار نمائندوںسے ہی عوام کی قسمت بدلنا ممکن‘ احمد ندیم اعوان
Jan 13, 2023