کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے عوام بیزار ہو گء ہے، اب عوام کسی بھی جھانسے میں نہیں آئی گی اور جس کا پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کو بھی بخوبی علم ہے ایسی لئے ملک میں سنگین معاشی بحران کے باوجود اتحادی حکومت جلد نئے عام انتخابات کے سے بھاگ رہی ہے حالانکہ معیشت کا پوری طرح سے جنازہ نکل چکا ہے ان حالات میں فوری نئے عام انتخابات وقت کا تقاضہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملکی سیاست پر احمد بشیر کی رہائشگاہ ناظم آباد میں ان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اکثریت قومی مفادات کے تحفظ کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے اور عوام کو نئے نئے جھانسے دے رہی ہے جس سے ان کے چہرے بے نقاب ہوگئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن نئی قانون سازی کے بغیر ڈرامہ ہے۔