ڈگری، تجاوزات کی بھر مار، سڑکیں تنگ، ٹریفک جام ، شہری پریشان 


گری(نامہ نگار) ڈگری میں تجاوزات نے مین سڑکیں بند گلیاں بنادیں،  غیر قانونی پارکنگ،  چنگ چی رکشوں اور ریڑھوں کی بھرمار نے انتظامیہ کی اہلیت کی قلعی کھول دی۔تفصیلات کے مطابق ضلع میرپور خاص کی تحصیل ڈگری کے ہیڈکوارٹر شہر ڈگری تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے بدانتظامی کا شکار ہے ،  شہر کے چاروں مین روڈز تجاوزات کی وجہ سے بند گلیوں کی شکل اختیار کرگئے ہیں ڈگری ٹنڈوجان محمد روڈ چوڑا ہونے کے باوجود تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کے لیے نو گو ایریا بن چکا ہے جبکہ ڈگری میرواہ، ڈگری تا دمبالو اور ڈگری ٹنڈوباگو روڈ پہلے ہی چوڑائی میں کم ہیں دوسری طرف دوکانداروں کی جانب سے دوکانوں کے آگے رکھے سامان کی وجہ سے تجاوزات تقریباً سڑک پر آگئی ہیں دوسری جانب ہر مین روڈ پر ہر جگہ پارکنگ ہوگئی ہے ساتھ ہی چنگچی رکشوں کے اسٹاپ اور ریڑھوں کی بھرمار نے انتظامیہ.کی اہلیت کی قلعی کھول دی ہے ڈگری میں ہر سال برائے نام تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جاتا ہے جس کے دو دن بعد ہی وہ حالات ویسے ہی ہوجاتے ہیں ? تجاوزات کی وجہ سے ڈگری میں  ٹریفک مسئلہ ایک عفریت بن چکا ہے کئی گھنٹے ٹریفک شہر کے مرکزی چوک پر پھنسی رہتی ہیں جبکہ ایمرجنسی میں یہ رستہ شدید زخمی یا علیل کے لیے یہ ایمرجنسی میں روڈ ایک وبال جان بن چکا ہے شہریوں نے تجاوزات کا مکمل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے تجاوزات نے شہر کو بدنما بنادیا ہے انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے

ای پیپر دی نیشن