ٹھاروشاہ( نامہ نگار) محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے کروڑوں روپے کی اسکیم کرپشن کی نظر ایس ڈی او کلارک اور ٹھیکے دار کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر کرپشن جاری شہری سماجی رہنمائوں کا ٹھیکے دار اور ایس ڈی او کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھاروشاہ شہر میں ڈرینیج کی پائپ لائن ڈسپوزل کی فرش بندی ڈسپوزل پر چار دیواری کی تعمیرات اور ڈسپوزل پر نئی مشینری لگانے کی اسکیم میں ایس ڈی او بوھیو ٹھیکے دار اقبال شیخ کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر کرپشن ہونے پر شہری اور سماجی رہنمائوں رفیق راجپوت، غلام نبی گلزار، احمد عبدالرحمن ودیگر کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔