میرواہ گورچانی (نامہ نگار) میرواہ گورچانی کے قریب نا معلوم ضعیف العمر شخص کی پانی کے گڑھے میں پڑی نعش برآمد، نامعلوم نعش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق میرواہ گورچانی کے قریب بہلاڑو شاخ 28 میل موری لنک روڑ پر واقع پانچ نمبر واٹر کورس کے قریب ایک نامعلوم ضعیف العمر شخص کی پانی کے گڑھے میں پڑی ہوئی نعش برآمد ہوئی - مقامی لوگوں کی اطلاع پر میرواہ گورچانی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش کو دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی پہنچایا جہاں پر ایک گھنٹے تک انتظار کرنے کے باوجود ڈیوٹی ڈاکٹر کے موجود نہ ہونے کے بعد پولیس نے نعش کو سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کیا۔
- متوفی نے نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور سر پر کالے رنگ کا رومال باندھا ہوا تھا اور بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی ہوئی تھی -پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ نعش پر ظاہری طور پر تشدد کے نشانات نظر نہیں اور متوفی کی موت پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے اور نعش ایک دن پرانی ہے -پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پورے ضلعے میں وائرلیس کے ذریعے میسج دے دیا گیا ہے مگر ضعیف العمر شخص کی شناخت نہیں ہو سکی- نعش کو فلحال سول ہسپتال میرپورخاص کے مردہ خانے میں رکھوا دیا ہے 24 گھنٹے تک شناخت نہ ہو سکی تو متوفی کی نعش کو لاوارث طور پر تدفین کے لیے ایدھی کے حوالے کر دی جائے گی