میر پور خاص سول اسپتال ،لیڈی ڈاکٹر کو دھمکیاں 

Jan 13, 2023


میرپورخاص(بیورو رپورٹ/ریاض الدین) میرپور خاص سول ہسپتال میں روشن علی کھٹیان نامی شخص کا لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی ، دھمکیاں ، اسپتال میں شور شرابا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق روشن علی کھٹیان کے خلاف سول سرجن میرپورخاص و لیڈی ڈاکٹر نے ایس ایس پی میرپورخاص کوکاروائی کیلئے آفیشل لیٹرارسال کردئیے۔تفصیلات کے مطابق روشن علی کھٹیان نامی شخص سول اسپتال میرپو رخاص کی لیڈی ڈاکٹر ذوفشاں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھی اور مریضوں کا معائینہ کر رہی تھیں کہ روشن علی اپنا بلڈپریشر چیک کرنے کا مطالبہ کرنے لگا۔ لیڈی ڈاکٹرنے خودسے دور ہونے کا کہاجس پر وہ شخص آپے سے باہر ہوگیا ۔ ایک دم کھڑے ہو کر زور زور سے کہنے لگے کہ میں تم سے دور کیوں بیٹھوں  پھر مجھے دھمکانے لگا کہ میں دیکھو تمہارے خلاف کیا کرتا ہوںلیڈی ڈاکٹر نے اپنے تحریری لیٹر لکھا کہ میں اور میرے خاندان کو ذہنی دباو اور عدم تحفظ کا شکار ہیں ڈیوٹی کے مقام پر تحفظ فراہم کیا جائے۔سول سرجن میرپورخاص کی جانب سے SSP کو دی گئی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا مطالبہ بھی کر دیا، سرجن نے مزید لکھا کہ روشن علی کھٹیان نامی شخص انتظامیہ کے لیے ہمیشہ مسائل پیدا کرتا ہے اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو دھمکیاں دیتا ہے۔ اس کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں