نصیرآباد (نامہ نگار) نصیرآباد کے غریب طلباء کیساتھ انصاف کیا جائے، بورڈ کی فیسیں معاف کر دیں۔ گسٹا یونٹ ہائی سکول واسو کلہوڑو، کلاس 9 اور 10 کے اساتذہ اور طلباء نے گسٹا کے جنرل سیکرٹری منصور علی سومرو، صابر حسین بھٹو، نثار احمد بھٹی، نوید اعجاز کاندھڑو کی قیادت میں طلباء کی فیسیں معاف نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں لاڑکانہ بورڈ انتظامیہ نے نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کی امتحانی فیس مقرر کرکے طلبہ کی فیسوں میں دوگنا اضافہ کردیا ،طلباء امتحان سے محروم رہیں گے۔ اسکول کے طلبہ اور اساتذہ نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ طلبہ کی فیسیں معاف کی جائیں۔