حکومت عوام پر مہنگائی کے بم  گرا رہی ہے ، رہنما جے یو آئی


ٹنڈوالہ یار (رپورٹ راجہ جاوید خانزادہ) سندھ کی عوام پر مہنگائی کے بم سے وار کئے  جارہے ہیں اس وقت غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی پریشان ہیں غریب آدمی آٹے سے ہی اپنا گزارہ کرتا ہے اس وقت آٹا بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء  اسلام ٹنڈوالہ یار کے رہنما قاری صفی ااﷲ خارانی،مولانا خالد محمود ہاشمی،عرض محمد رند،عبداللہ خلیل،وقاص احمد،مولوی عتیق الرحمٰن بروہی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مذید کہا کہ آٹے کے بحران پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ہم ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری آٹے کے ریٹ میں کمی کروائی جائے تاکہ غریب آدمی با آسانی آٹا خرید کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے فوری آٹے کا بحران ختم کیا جائے عوام کو آٹا 65 روپے کے حساب سے فراہم کرانے کیلئے اقدامات کیئے جائے

ای پیپر دی نیشن