حیدر آباد ،عوام جئے بھٹو بولنے والے کو میئر بنائیگی ،سینیٹر عاجز دھامرا


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان و ٹکٹ ہولڈر پی ایس 66 حیدرآباد سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حیدرآباد میں الیکشن مہم اپنے عروج پر چلا رہی ہے اس بار انشاء اللہ جئے بھٹو بولنے والا ہی حیدرآباد کا میئر کا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج حیدرآباد کی یوسی 35 کے نامزد چیئرمن کے امیدوار سید غلام مصطفی شاہ کی جانب سے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے دوسری پارٹیوں کے نوجوانوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروگرام میں کیا۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جواں نسل کے رہنما ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ بلاتفرق و رنگ و نسل نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔ آج بڑی تعداد میں نوجوانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حیدرآباد کے نوجوان بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انکے ساتھ ہیں اور15جنوری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول بھٹو زرداری کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں گے۔ اس موقع پر سعد رانا ، راحیل صدیقی، زبیر خان ، وجیے سمیت دیگر  سیاسی پارٹیوں کے نوجوانوں نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ عاجز دھامرا نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو پی پی پی کا مفلر پہنایا۔اس موقع پر علاقے کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے بھی پی پی پی کی حمایت کا اعلان کیا گیا اور یو سی 54 چیئرمین کے آزاد امیدوار  الطاف چانڈیو و ناراض کارکنان نے بھی عاجز دھامراہ سے ملاقات کے بعد بلدیاتی انتخابات میں اپنی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے  پی پی پی کی حمایت کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن