اولیاء اللہ کے آستانے عقیدت کا مظہر: مخدوم شیر عالم سبحانی


ملتان ( سماجی رپورٹر   )مخدوم حافظ اسماعیل،مخدوم محمد مظفر الدین قریشی اور مخدوم محمد خورشید عالم سبحانی قریشی کے سجادہ نشین مخدوم شیر عالم سبحانی قریشی اور دربارحضرت قاضی مٹھو  کے سجادہ نشین مخدوم محبوب عالم سبحانی قریشی نے کہا ہے کہ اولیاء  اللہ کے آستانے عقیدت کا مظہر ہیں پاکستان کی تعمیر و ترقی اور قومی خوشحالی کے لئے باہمی اتحاد یکجہتی اور اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے بزرگان دین نے اپنی تعلیمات میں یکجہتی کا درس دیا ہے ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم دین ودنیا میں کامیاب اور سرخرو ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مخدوم حافظ اسماعیل ،مخدوم محمد مظفر الدین قریشی اور مخدوم محمد خورشید عالم سبحانی قریشی کے 69ویں سالانہ 2روزہ عرس مبارک کے پہلے روز چادر پوشی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مخدوم قیصر عالم،مخدوم فیض مصطفی قریشی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،مخدوم مدثر قریشی ودیگرزائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن