6059مشکوک افرادکی چیکنگ

Jan 13, 2023


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایگل سکواڈنے سنیپ اورسپیشل چیکنگ کے دوران کل 6059مشکوک افراد،موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کو چیک کیا، جس میں 740مشکوک افراد،2937موٹرسائیکل او ر2382گاڑیاں شامل ہیں،جبکہ 14مشکوک افراد اوراصل دستاویزات نہ ہونے پر870موٹرسائیکل اور150 گاڑیوں کومختلف تھانہ جات میں بند بھی کیاگیا ۔
مختلف زونز میں دوران ڈیوٹی ایگل سکواڈز نے پٹرولنگ کے دوران کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے کل 555گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ۔

مزیدخبریں