پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے گلوبل ڈائیورسٹی ایوارڈز 2023 میں 8 ایوارڈ جیت لیے


اسلام آباد (نا مہ نگار)پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے گلوبل ڈائیورسٹی ایوارڈز 2023 میں آٹھ ایوارڈ جیت لیے ،تفصیلات کے مطابق ایچ آر میٹرکس کی جانب سے میڑٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ان ایوارڈز کا انعقاد سالانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جس میں کمپنیوں کو عالمی ڈی ای آئی سٹینڈرڈز بنچ مارکس کے زریعے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر سماجی اور معاشی اثرات کے حوالے سے حاصل کی جانے والی اہم کامیابیوں کو سب کے سامنے لا کر موازنہ کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ پاکستان بھر سے ادارے ان ایوارڈز میں حصہ لیتے ہیں۔ ان ایوارڈز کا بنیادی مقصد ترقی پسند اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو کہ پائیدار معاشی  اور سماجی کارکردگی کے لیے مساوات اور متنوع پالیسی سازی پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو مندرجہ زیل کیٹگریز میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وژن، اسٹریٹجی اور امپیکٹ، لیڈرشپ اور احتساب، ملازمت کے مواقع، ترقی اور پائید اری، کام کرنے کا ماحول اور فوائد، تحقیق، ڈائیورسٹی اور انکلوژن کے حوالے سے جانچ کاری اور پیش رفت، کمیونٹی گورمنٹ تعلقات اور سماجی خدمت۔ ان ایوارڈ کے ججز میں دنیا کے بہترین گلوبل ڈی ای اور آئی ماہرین  شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن