اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سینئر افسران کے ہمراہ تھرڈ روڈ کا دورہ کیا سی پی اوسیکورٹی حسن رضا ،ایس ایس پی سیکورٹی اورڈی پی او سٹی زون کے ہمراہ تھے آئی جی اسلام آباد نے زیر تعمیر روڈپر جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے بند روڈ اور سکیورٹی کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ٹریفک کیلئے متبادل راستہ مہیا کر دیا گیاہے،جلد اس روڈ کو پختہ کرنے پر کام بھی شروع ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء برائے داخلہ و تعلیم کے تعاون سے اس کا دیرپا حل بھی تلاش کیا گیا ہے اس روڈ کی تعمیر سے نہ صرف شہری آباد ی کو سہولت میسر ہو جائے گی بلکہ ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔