ضلع قصور کو مثالی بنانے کیلئے صحافی برادری ہمارا ساتھ دے:ڈپٹی کمشنر

Jan 13, 2023

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تمام مشنری عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے صوبے بھر میں میگا منصوبوں پر پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہی ہے جس سے پنجاب بھر میں تیزی سے ترقی کا عمل شروع ہو جائیگا اس ترقی میں صحافی برادری ہمارا ساتھ دیں تاکہ ضلع قصور کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ ضلع بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب قصور کی رہبر کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے رہبر کمیٹی کے سینئر صحافیوں کے وفد کی ڈیمانڈ پر پریس کلب قصور کی بلڈنگ کی تزین و آرائش اور فرنیچر کیلئے ابتدائی طور پر دس لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں