ملک میں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں : چوہدری عظیم سراء 

Jan 13, 2023

بھکھی(نامہ نگار)ریگل سٹی و گریٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری عظیم سراء نے کہا ہے کہ معاشرتی اصلاح اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے جن عملی اقدامات کی ضرورت ہے ان کے فقدان کے باعث شہری مسلسل محرومیوں اور دشواریوں کا شکار ہیں جن کے تدارک کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں و محکموں کے حکام کو مربوط اقدامات اٹھانا ہوں گے تاکہ شہریوں کے مسائل فوری حل ہوسکیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی ممکن ہوسکے، اپنے ایک بیان میںچوہدری عظیم سراء نے کہا کہ عوام میں پائی جانیوالی مایوسی کا خاتمہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کئے بغیر ممکن نہیں ۔

مزیدخبریں