پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)مفکر اسلام مولانا سعید احمد اسد کی وفات پر ظہار تعزیت کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے تحصیل امیر شیخ عبدالخالق قادری،مولانا نور احمد حیات امیر جماعت پنڈی بھٹیاں،علامہ شاہد محمود چشتی،حافظ محمداسماعیل الیاس سیالوی،امتیاز حسین دانش ،ممتاز دینی سکالرمرکز اہلسنت کے خطیب مولانا حافظ اسرار احمد چشتی نے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مولانا محمد سعید احمد اسد نے اپنی تمام زندگی دین اسلام کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ آپ کے شاگردوں کی تعدادسینکڑوں میں ہیں ، اُن کی وفات سے ملک ایک باعمل ،نیک سیرت مبلغ سے محروم ہو گیا ۔