گکھڑمنڈی(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر زین علی بھٹی نے یونین کونسل تلونڈی کھجور والی کی ڈسپنسری کو اپ گریڈ کروا کر رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ دلوا دیا۔ اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب تحریک انصاف کے راہنما چوہدری افتخار ڈانجہ، حاجی نصرت اﷲ چیمہ، محسن علی طرف سے منعقد کی گئی جس سے ڈاکٹر زین علی بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق کی حکومت صوبہ پنجاب میں تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیوں کہ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے کارکنان کو خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں کہ وہ اپنے علاقہ میں تعلیم و صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سکول و کالجز کی تعمیر و ترقی، اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ دیہات کے عوام کو بہتر طبی سہولتیں پہنچانے کے لیے ڈسپنسریوں اور رورل ہیلتھ سنٹروں کے نظام کو بہتر بنانے کی طرف خصوصی توجہ دیں یہی وجہ ہے کہ یونین کونسل تلونڈی کھجور والی کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ دیدیا گیا ہے تاکہ دیہاتوں کے عوام باآسانی طبی سہولتیں حاصل کرسکیں۔
ڈاکٹر زین علی بھٹی نے ڈسپنسری تلونڈی کھجور والی کو رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ دلادیا
Jan 13, 2023