حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان علامہ پیر محمد داؤد رضوی نے کہا ہے کہ آج ہم پر نازل آفات وبلیات اور پریشانیاں سب ہماری دین سے دوری کا نتیجہ ہیں۔وہ یہاں دوآبہ چک چٹھہ میں ایک دینی وروحانی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آ ج بارشیںنہ ہونے کی وجہ سے جہاں قوم پریشان ہے وہاں پانی کی قلت زلزلے کے جھٹکوں ، لوڈشیڈنگ کے عذاب ، غذائی قلت اور بے روزگاری جیسے مسائل نے غریب عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ان مصائب و مشکلات میںہمیں اللہ کی طرف ہی متوجہ ہوناچاہئے اور خلوص دل سے توبہ استغفار کرنی چاہئے۔اسی میںہم سب کی بھلائی و بہتری ہے۔۔تقریب میں حاضرین نے باران رحمت کے نزول کے لئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر مولانا عبدالقیوم بھٹی،صاحبزادہ محمد غوث رضا اور صوفی محمد اخلاق رضوی نے بھی خطاب کیا۔
ہم پر نازل آفات دین سے دوری کا نتیجہ ہیں: داؤد رضوی
Jan 13, 2023