مطالبات تسلیم، 7 روز سے امن کیلئے وانا دھرنا ختم 


جنوبی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان میں رستم اڈا وانا میں سات روز سے جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھرنے کے شرکاء کے تمام دس نکاتی ایجنڈے کو مان لیا گیا۔ مغوی تاج جمشید کی بازیابی  اور مسائل کے حل کیلئے وقت درکار  ہے۔ رستم اڈا وانا اور گردونواح میں امن و امان کیلئے آج سے پولیس تعینات ہو گی۔ منتظیمن دھرنا نے کہا کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔ ہم امن چاہتے ہیں اور امن کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن