ڈاکوؤں، چوروں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا، لاکھوں کا نقصان 


لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہورمیں  متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات، کاروں اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم  کر دیئے گئے۔ شاد باغ  میں ڈاکو صلاح الدین سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ  اور موبائل فون ، راوی روڈ میں  عنصر اور اس کے ماموں سے گن پوائنٹ پر چونتیس ہزار، شمالی چھاؤنی  میں  گن پوائنٹ پر اشفاق سے 12 ہزار  موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں علی حسن سے موبائل فون اور 6 ہزار، باغبانپورہ  میں عظیم سے 12 ہزار  اور موبائل فون، ساندہ  میں  تنویر سے موبائل فون اور  12 ہزار،راوی روڈ   میں عرفان سے گن پوائنٹ پر دو بیٹریاں اور دو موبائل فون ،گجر پورہ میں  مختلف وارداتوں میں مجاہد، عدنان ، ذوالفقار اور موسی سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز، مانگا منڈی میں ذوالفقار سے گن پوائنٹ پر چار ہزار موبائل فون، گلبرگ میں  یاسر سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں  ابراہیم سے موبائل فون، ساندہ میں خرم شہزاد کی بہن سے موبائل فون گن پوائنٹ پر مسلم ٹاؤن سے علی رضا، ساندہ سے مستقیم، شاہدرہ سے صفدر،  ریاض،شاہدرہ ٹاون سے عمر مجید، مغلپورہ سے عادل،کوٹ لکھپت سے نثار کے بیٹے اور ہنجروال سے ارشد کی موٹر سائیکل چھین لیں جبکہ گارڈن ٹاون، شادمان، مزنگ، ساندہ، ہنجروال، جوہر ٹاون، گلبرگ، ہربنس پورہ، غازی آباد سے کاریں اور نیو انارکلی، لاری اڈہ، مسلم ٹائون، ماڈل ٹاون، ملت پارک، گرین ٹائون، چوہنگ، نواب ٹاؤن، مانگا منڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...