کراچی پولیس نے شہباز گل کیخلاف درج 3 مقدمات ختم کر دیئے 


کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے پولیس حکام کے جواب پر درخواست نمٹا دی۔سندھ ہائیکورٹ میں  شہباز گل کے خلاف قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے کیس کی سماعت پر پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے سے متعلق کراچی میں درج 3 مقدمات کالعدم قرار دینے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔پولیس نے شبہاز گل کیخلاف درج 3 مقدمات ختم کر دیے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ 3 مقدمات کو سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹس کے پاس جمع کروائی جائے گی۔شہباز گل کے خلاف تھانہ برگیڈ، رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ عدالت نے پولیس کے جواب پر شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔دائر درخواست میں شہباز گل نے موقف اپنایا تھا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹائون، برگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بیان سے متعلق مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔ صغرا بائی کیس کی روشنی میں ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...