چنیوٹ‘ حافظ آباد‘ ڈسکہ‘ چناب نگر (نمائندگان نوائے وقت + نامہ نگار + نمائندگان خصوصی) چنیوٹ‘ حافظ آباد‘ ڈسکہ‘ چناب نگر سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور، دو وقت کی روٹی پکانا مشکل ہو گئی۔ آٹے کی قیمت ساڑھے چھ ہزار فی من تک پہنچ گئی۔ 22 سو روپے من والی گندم کا آٹا ساڑھے چھ ہزار روپے من بھی مشکل سے ملتا ہے۔ احتجاج کے دوران شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے گیس کی لوڈشیڈنگ اور آٹے کے بحران کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ جبکہ ناجائز منافع خور مافیا کی ملی بھگت کے باعث کوئلے کی قیمت 4500 روپے سے بڑھ کر 5500 روپے فی من اور لکڑی کی قیمت 700 روپے سے بڑھ کر 900 روپے فی من ہو گئی ہے۔ دکانداروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔