اعظم سواتی نے عمران دور میں دیا گیا مودی کا بیان تازہ سمجھ کر ٹوئٹ کردیا 

Jan 13, 2023


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے عمران دور میں دیا گیا مودی کا بیان تازہ سمجھ کر ٹوئٹ کردیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 3 سال پہلے کہا تھاکہ ہمارے ایٹمی ہتھیار دیوالی پر پھوڑنے کے لیے نہیں ہیں۔ اعظم سواتی نے پرانے بیان کوٹوئٹ کرکے لکھا کہ رجیم چینج کے سہولت کارو سنو! بھارت کا مودی پاکستان کے بارے میں کیا کہہ رہا ہے، پاکستانیوں کو مخاطب کرکے یہ بھی لکھا کہ ملک کو بچانے کا واحد راستہ عمران خان کے سنگ حقیقی آزادی ہے۔

مزیدخبریں