قومی اداروں کی توہین روکنے کیلئے دائر درخواست پر جج وکیل پر برہم 


 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر قومی اداروں کی توہین روکنے کے لیے دائر درخواست میں وکیل پر برہم ہوگئے۔جسٹس منیب اختر نے دورانِ سماعت کہا کہ کیا میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عدالت کا کام ہے؟ کیا عدالت اب بنیادی حقوق کا کٹ ڈان کرے گی؟وکیل نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کو براڈ کاسٹ میڈیا کی طرز پر ریگولیٹ کرنے کا حکم دیا جائے ، جسٹس منیب اختر بولے اداروں کی توہین ہوتی کیا ہے؟عدالت نے کہا کہ برطانوی عدالت کا فیصلہ ہے کہ حکومت کی توہین نہیں ہوتی ، آپ کی درخواست کو کھڑکی سے باہر پھینک دینا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن