لنچ باکس میں سانپ اور چھپکلیاں  لانے والا مسافر ائیر پورٹ پر گرفتار


 بڈاپسٹ(آئی این پی)اسرائیل کے ائیر پورٹ پر حکام نے سانپ اور چھپکلیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، اسرائیل میں ایک شہری ہنگری سے واپس آیا جس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے چھپکلیاں اور سانپ برآمد ہوئے، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر نے اپنے بیگ پیک میں لنچ باکس رکھا ہوا تھا جس میں تین چھپکلیاں اور دو چھوٹے سانپوں کو المونیم کی فوائل میں اس طرح لپیٹ کر چھپایا ہوا تھا کہ جس سے کھانے پینے کی چیز کا گمان ہو، وزارت زراعت اور دیہی ترقی کی جانب سے اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی گئی جبکہ کسٹم حکام نے مسافر کو گرفتار بھی کیا،حکام کا کہنا تھاکہ مسافر سے برآمد ہونے والی جنگلی حیات کو واپس بھیجا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...