اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے گزشتہ سال 14 جنوری 2022 کو گنی سے G-77 کی صدارت سنبھالی تھی اور اس سال کیوبا کے حوالے کی۔پاکستان نے گروپ کی سربراہی کی اپنی ایک سالہ مدت کے دوران متعدد معاشی اور مالیاتی بحرانوں کے بارے میں خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو متاثر کرنے والے بحرانوں پر آواز بلند کی اور مسائل کے حل پر ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کی۔گز شتہ روزگروپ 77 کی چیئرمین شپ کیوباکے حوالے کرنے کی تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیاجس کے بعد کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل برموڈیز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
پاکستان نے گروپ آف 77 ،چین کی چیئرمین شپ کیوبا کے حوالے کر دی
Jan 13, 2023