چین میں ہزار سال  پہلے  کے تین مقبرے دریافت

Jan 13, 2023


شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں تانگ عہد(618-907) کے تین مقبرے دریافت ہوئے ہیں۔ شانشی کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے مطابق، تینوں مقبروں کو شی آن کے ضلع چھانگ آن میں دریافت کیا گیا۔ مقبروں میں سے ایک میں76.7 سینٹی میٹر لمبے،77.1 سینٹی میٹر چوڑے اور14.5 سینٹی میٹر اونچے پتھر پر1ہزار769    الفاظ پر مشتمل ایک محفوظ تحریر موجود ہے۔ جسے تانگ عہد کے ایک مشہور ادیب اور خطاط لیو گونگ چھوآن نے تحریر کیا تھا۔

مزیدخبریں