لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی سائنسدانوں نے ناسا کے ٹرانزٹنگ ایکسپوپلینیٹ سروے سیٹلائٹ (ٹی ای ایس ایس)کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے زمین کے سائز کے برابر ایک سیارے کی نشاندہی کی ہے۔ ناسا کے اعلان کے مطابق یہ سیارہ جسے ٹی اوآئی 700ای کا نام دیا گیا ہے۔ زمین کے سائز کے95 فیصد کے برابر اور ممکنہ طور پر پتھریلا ہے۔ ماہرین فلکیات نے پہلے اس نظام میں تین سیارے دریافت کیے تھے، جنہیں ٹی او آئی 700 بی، سی اور ڈی کا نام دیا گیا۔ جنوبی کیلیفورنیا میں ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو، ایملی گلبرٹ نے کہا کہ سیاروں پر مشتمل یہ متعدد، چھوٹے، قابل رہائش زون والے صرف چند نظاموں میں سے ایک ہے۔
امریکی سائنسدانوں نے زمین کی جسامت کے برابر سیارہ دریافت کر لیا
Jan 13, 2023