لاہور (نمائندہ خصوصی) مناواں پولیس نے بین الصوبائی گردہ چور گینگ کے 06ملزمان امجد، فیصل، یوسف علی، مقبول، فیصل خان اور اکبر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے سادہ لوح شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ٹارگٹ کرتے تھے اور شہریوں کے گردے نکال کر غیر قانونی طور پر ٹرانسپلانٹ کرتے تھے۔ ملزمان نے راولپنڈی کے علاقے میں کیپٹل لیبارٹری کے نام سے لیب بنا رکھی تھی۔ دوران تفتیش ملزمان نے درجنوں افراد کے گردے نکال کر دوسرے لوگوں کو لگانے کا انکشاف کیا ہے۔