لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ چوک ججز گیٹ کے سامنے وکلاء کے احتجاج و دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔ ٹریفک پولیس نے جی پی او چوک اور ریگل چوک سے ڈائیورشن لگائے رکھی۔ جبکہ نیپئر چوک اور مزنگ سے ہائیکورٹ چوک پر بھی ڈائیورشن رہی۔ مال روڈ کا سارا لوڈ ہال روڈ، مزنگ، لکشمی چوک، منٹگمری روڈ پر شفٹ ہوگیا۔ علاوہ ازیں دھند میں حد نگاہ میں کمی پر لاہور رنگ روڈ، ایسٹرن بائی پاس، بابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ سے موٹروے کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بابو صابو چوک، ٹھوکر نیاز بیگ اور ایسٹرن بائی پاس بند ہونے پر تمام لوڈ جی ٹی روڈ، راوی پل، ملتان روڈ اور بند روڈ پر آجاتا ہے، ج سسے ٹریفک سرد اور ٹھٹھرتی راتوں کی پرواہ کئے بغیر رواں دواں ہوتی ہے۔ کلمہ چوک کی ری ماڈلنگ کے باعث کلمہ انڈرپاس بند، سمن آباد انڈرپاس، چوبرجی، لاہور بریج، شاہ عالم چوک، بند روڈ سمیت دیگر مقامات پر کام کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ شہری پریشان رہے۔ سال 2022 میں مجموعی طور پر 02 ہزار 295 مرتبہ احتجاج کے باعث سڑکیں بند رہیں۔
وکلاء احتجاج‘ کلمہ چوک ری ماڈلنگ‘ دھند کے باعث ٹریفک متاثر‘ شہریوں کو مشکلات
Jan 13, 2023