رواں ہفتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.23 ارب ڈالر کی مزید کمی 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.23 ارب ڈالر کمی کے ساتھ 4 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔ مرکزی بنک کے مطابق 6 جنوری تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 18 کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہے جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 6 جنوری تک 5 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تھے۔ ذخائر آٹھ سال  11 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔ آخری بار 28 فروری 2014ء کو زرمبادلہ کے ذخائر 3.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن