یوکرائن کے معاملہ پر مغربی ممالک متحد،ہر پلیٹ فارم پر حمایت جاری رکھیں گے امریکہ


روم ؍ واشنگٹن؍ انقرہ (اے پی پی) بین الاقوامی  جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی آئندہ ہفتے یوکرائن اور روس کا دورہ کریں گے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی، وزیراعظم ڈینس شمیگل  اور وزیر خارجہ دیمترے کولیبا سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد امید ہے کہ وہ روس جائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دورہ روس  کے دوران  صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  دونوں فریق جوہری پاور پلانٹس کے معاملے پر  بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ روس اور یوکرائن 40 قیدیوں کے تبادلے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ امریکہ کے  وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے  کہا ہے کہ یوکرائن کے معاملے پر مغربی ممالک متحد ہیں، ہر پلیٹ  فارم  پر  حمایت  جاری رکھیں  گے۔ انہوں نے امریکہ اور جاپان کی خارجہ پالیسی اور دفاعی شعبوں کے  سربراہوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں  کہا کہ ہم اس حوالے سے   17 جنوری کو  جرمنی میں یوکرائن کے دفاعی رابطہ گروپ کا ایک اور اجلاس منعقد کرنے جا رہے ہیں جہاں 50  یا اس سے زیادہ وزرائے دفاع کو اکٹھا کریں گے۔ ان کے بقول یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ روسی افواج نے سولیدار قصبے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن