حکومت نے قومی بچت سکیموں، انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا دی  


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور مختصر مدتی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔ محکمہ قومی بچت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور مختصر مدتی سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی ہے اور ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 24 پوائنس اضافے سے 12.60 فیصد کر دیا گیا جب کہ تین ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 132 پوائنٹس اضافے سے 16.12 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 6 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 114 پوائنٹس اضافے سے 16 فیصد کر دی گئی ہے جب کہ ایک سال کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 106 پوائنٹس اضافے سے 15.96 فیصد کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...