سلام آباد (نامہ نگار) اوگرا نے ماہ جنوری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت14.31 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت14.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔ اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان بارہ روز کی تاخیر سے کیا۔ ایلن این جی کی قیمت میں 0.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی۔ ایل این جی قیمت میں 0.15 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 0.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
ایل این جی