منی لانڈرنگ کیس، حمزہ کی حاضری معافی منظور، سپلیمنٹری ریفرنس پر نیب  سے جواب طلب 


 لاہور (خبرنگار) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نئے ملزموں کی حد تک سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے سے متعلق نیب سے 27 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے سپلیمنٹری ریفرنس دائر ہونے تک سلمان شہباز کو بھی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کیلئے ملک سے باہر ہیں۔ سلمان شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وزیراعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سلمان شہباز کی عبوری ضمانت زیر التوا ہے، وہاں ان کی حاضری لگتی ہے، ٹرائل میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں۔
جواب طلب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...