جنیواکانفرنس قرض40سال کیلئے ایک فیصد سود ہو گا سیکٹری پلاننگ کمیشن


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 40 سال کے لیے ایک فیصد شرح سود پر قرض ملا ہے۔ جنیوا کانفرنس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملیں گے، آئندہ ماہ سے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک سے بھی فنڈ آنا شروع ہوجائیں گے۔ سیکرٹری پلاننگ کمیشن کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب زدگان پر 3 سال کے دوران  8 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔ سیلاب زدگان کی مددکے لیے حکومت اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت رواں مالی سال کے دوران گرتی شرح نمو کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے گی۔
سیکرٹری پلاننگ کمشن

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...