اعتماد کا ووٹ، غیر حاضر پی ٹی آئی ارکان  کے خلاف کارروائی کریں گے : مسرت جمشید  


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان حکومت پنجاب و وزیراعلیٰ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی فتح نے گورنر، پی ڈی ایم کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کیا ہے۔ پی ڈی ایم کے نوٹوں کی بوریاں نچھاور کر کے اراکین کے ضمیر خریدنے کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ عمران خان کا نظریہ، بیانیہ پھر سرخرو ہوگیا۔ ن لیگ ایک بار پھر رسوا ہو کر اسمبلی سے اپنے تاحیات نااہل قائد نواز شریف کی طرح بھاگ گئی۔ اپوزیشن والے پنجاب اسمبلی کے دروازے توڑ کر باہر نکلے اور عوام سے منہ چھپاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ن لیگ نے میدان سے فرار ہونے کی اپنی روایت نہیں چھوڑی۔  تحریک انصاف کے غیر حاضر اراکین  کے خلاف کارروائی کریں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا پنجاب حکومت لئے بغیر اسلام آباد نہیں جاؤں گا، وہ اسلام آباد نہ جانے کا وعدہ پورا کریں۔ ان کے لئے لاہور میں پناہ گاہ موجود ہے۔ پرویز الہٰی کے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد عطاء اللہ تارڑ کو اب اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے سیاست چھوڑ دینی چاہئے۔
مسرت  جمشید 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...