لاہور انتظامیہ نے روٹی کی قیمت 15، نان کی 22 روپے  مقرر کر دی  


لاہور (کامرس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے نان بائی ایسوسی ایشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے روٹی کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ جبکہ نان کی قیمت 22 روپے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت میں 1 روپے اضافے کا حکم ماننے سے انکار کر دیا اور روٹی 20 اور نان کی قیمت35روپے کیے جانے پر بضد ہو گئی۔ جس پر ضلعی انتظامیہ اور نانبائی ایسوسی ایشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کا کہنا ہے کہ تنور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا تو کریک ڈائون ہو گا۔ روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھا کر 15روپے کر دی گئی ہے۔ 2 ماہ پہلے روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے کی گئی، اب مزید 1 روپیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے 2 روز کے لیے اپنا احتجاج موخر کر دیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ آٹے اور فائن میدے کی قیمت کم نہ ہوئی تو روٹی 25 نان 35 کا ازخود بیچیں گے۔ دوسری طرف نان بائی ایسوسی ایشن کی کال پر تندور مالکان نے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور روٹی، نان کی قیمت میں اضافے کیلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا۔ دھرنے اور احتجاج کے باعث سول سیکرٹریٹ کے باہر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ فائن اور آٹے کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ لکڑی اور ایل پی جی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور اب سوئی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان حالات میںروٹی چودہ اور نان پچیس روپے کا فروخت نہیں کر سکتے۔ مذاکرات میں ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران کی جانب سے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے دو روز کا وقت مانگا گیا اور کہا گیا کہ دو روز میں روٹی اور نان کی قیمتوں کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرلی جائے گی۔ 
روٹی نان 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...