کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 228 روپے 14 پیسے رہا، انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 21 پیسے بڑھا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے اضافے سے 238 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 81 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 55 ہزار 264 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر اضافے سے 1877 ڈالر فی اونس ہے۔
ڈالر سونا