ڈاکٹروں نے کام کی زیادتی کے باعث کامران ٹیسوری کو آرام کا مشورہ دیا‘ پریس سیکرٹری: زرداری کا فون


کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طبیعت میں خرابی کی خبر سامنے آئی تھی۔ کہا جارہا تھا کہ  گورنر سندھ کی طبیعت گزشتہ شام سے ٹھیک نہیں، فوڈ پوائزننگ کی شکایت ہے اور انہوں نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔ پریس سیکرٹری گورنر سندھ نے ان خبروں کی تردید کردی۔ پریس سیکرٹری کے ٹویٹ کے مطابق صرف کام کی زیادتی کے باعث  ڈاکٹروں نے کامران ٹیسوری کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مزید براں چیئرمین پی پی آصف زرداری نے گورنر سندھ کو فون کیا اور خیریت دریافت کی۔
کامران ٹیسوری

ای پیپر دی نیشن