مونس الٰہی کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے خلاف درخواست، فریقین  سے آج جواب طلب  


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے چوہدری مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کر لیا۔ دائر درخواست میں حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو 10 جنوری کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کا اقدام غیر قانونی قرار دے، نام نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔
آج جواب طلب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...