سلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ نے پاکستان کے ساتھ تیل کی مالی اعانت کے نئے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی ) کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد اور سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے سعودی اور پاکستانی حکام کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔ یہ معاہدہ پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالر مالیت کا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت، شعبے کی ترقی، اور اقتصادی چیلنجوں کی نیویگیشن میں مدد کرنا ہے۔ یہ سٹرٹیجک معاہدہ پائیدار معیشت کی تعمیر کے لئے حکومت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے۔ 2019 اور 2021 میں، ایس ایف ڈی نے 4.44 بلین امریکی ڈالر کے تیل کے مشتقات کی مالی اعانت کے معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔ فنڈ کے قیام کے بعد سے ایس ایف ڈی نے پاکستان کے مختلف ترقیاتی شعبوں میں 40 سے زائد منصوبوں اور پروگراموں کی حمایت کی ہے۔
معاہدہ