(ن) لیگ کی سیاست لاہور میں دفن، اعتماد کے ووٹ کا منصوبہ 3دن پہلے کا تھا‘ شیخ رشید 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی، (ن) لیگ کی سیاست کو ان کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ نے تخت لاہور لے کر آنا تھا، وہ (ن) لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے، اب ان کو سمجھ آ جانی چاہئے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب زخمی حالت میں ہی انتخابی مہم شروع کرے گا۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن