قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس

Jan 13, 2023


اسلام آباد(خبرنگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن کا اجلاس پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 کی مبینہ خلاف ورزی پی این سی ملازمین کی جانب سے قائم کردہ بوگس اداروں کے ذریعے نرسنگ کے ہزاروں طلبا کے مستقبل کی تباہی، بدعنوانی اور غیر قانونی تقرریوں سے متعلق پبلک پیٹیشن، ڈاکٹر سلمان قاضی کی عوامی عرضداشت  کے علاوہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے میڈیکل کے طالبعلموں کے 350وظائف کی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 6دسمبر 2022کو منعقد ہونے والے کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان میں میڈیکل طلبہ کی تعلیم پر پابندی اور پاکستانی طلبہ کی پاکستانی یونیورسٹیز میں ٹرانسفر کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔ چیئرمین قواعد وضوابط کے مطابق ہی معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی اجلاس میں 6دسمبر 2022کو منعقد کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ 

مزیدخبریں