اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاپولیشن کونسل کی جانب سے شروع کی جانے والی واوچر سکیم ملک کے غریب گھرانوں کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کا ایک اچھا اقدام ہے۔ اس سکیم کو ملک کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان اس ے مستفید ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی اسلام آباد میں منعقد پاپولیشن کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی سکیموں کو وفاقی و صوبائی سطح پر بی آئی ایس پی جیسے سماجی تحفظ پروگراموں کیساتھ منسلک کیا جائے۔ معاون خصوصی نے تمام شراکت دار ادراہ جات ، سول سوسائٹی ، این جی اوز اور صوبائی محکمہ جات کو بی آئی ایس پی کیساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت کی۔ بی آئی ایس پی اور اس کے دیگر اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر مملکت نے شرکاءکو بتایا کہ بی آئی ایس پی کے تحت 15 جنوری سے ڈائنامک سروے کا آغاز کیا جارہا ہے۔
فیصل کریم کنڈی