چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  محمد امیر بھٹی کے دورہ ملتان کی جھلکیاں 

Jan 13, 2023


 ملتان(نوید شاہ سے ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیف جسٹس کو کچہری آمد پر سیشن کورٹ کے احاطے میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔چیف جسٹس کی آمد کے پیش نظر کچہری چوک کو سات نمبر چونگی کی طرف آمدو رفت کے لیے بند کیا گیا تھا، تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ پولیس کے جوان قریب کی اونچی عمارتوں پر صبح سے رات گئے تک موجود رہے اور آنے جانے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھی گئی، پنڈال میں اسٹیج کے مناظر اور تصاویری جھلکیاں دکھانےکیلئے بڑی سکرین بھی نصب کی گئی تھی۔جس پر ڈسٹرکٹ بار نے اپنے پورے سال کے ترقیاتی کاموں اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے کاموں کی تشہیر بھی کی گئی۔ پنڈال میں لگے سپیکرز پر ملی نغمے چلائے گئے، پنڈال میں آنے والے مہمانوں کی گیٹ پر چیکنگ کی گئی، جس کے لیے واک تھرو گیٹس نصب کیے گیے تھے، ڈسٹرکٹ بار کے کل ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اور انکے حامیوں نے خوب کمپئین کی اور ووٹوں کی استدعا کرتے رہے، سرکٹ ہاو¿س میں جگہ کشادہ ہونے کی وجہ سے وکلائ بھی مطمئن دکھائی دیے۔ وکلائ کی بڑی تعداد کچہری سے سرکٹ ہاو¿س پیدل چل کر پہنچی تاہم تقریب کے تاخیر سے شروع ہونے پر کئی وکلاء کچہری سے اپنی گاڑیاں واپس لیکر تقریب میں پہنچے۔ تقریب کھانے کے حوالے سے بد نظمی کا بھی شکار رہی، وکلائ کھانے پر ٹوٹ پڑے، اور کئی کھانے سے محروم رہے وکلائ کے لیے کرسیاں کم پڑ جانے پر کئی وکلاء ہال میں کھڑے رہے، اسٹیج پر مہمانان کے لیے مخصوص نشستوں کا بھی انتظام کیا گیا، خواتین وکلائ کی بھی بھاری تعداد پنڈال میں موجود رہی، وکلائ اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائے تھے ، کچہری کے اندرونی اور بیرونی پارکنگ اسٹینڈ کو بند کرکے متبادل جگہ پر پارکنگ کی گئی، سڑک بند ہونے سے آنے جانے والے راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، اس موقع پر شہریوں اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔
جھلکیاں 

مزیدخبریں