ورلڈ کپ کے دوران راہول ڈریوڈ  ریسٹورنٹ میں خود ملنے آئے اس  دن عاجزی سیکھی:شاہنواز دھانی


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی نے راہول ڈریوڈ سے ہونے والی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملاقات آسٹریلیا کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ ورلڈ کپ کے دوران میں آسٹریلیا کے شہر برسبین کے ایک ریسٹورنٹ میں دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا کہ اسی دوران راہول ڈریوڈ وہاں آگئے۔ 
راہول ڈریوڈ اپنی جگہ پر بیٹھنے سے پہلے خود مجھ سے اور میرے دوستوں سے ملنے آئے۔سابق بھارتی کرکٹر نے ہم سب سے بہت ہی محبت اور عزت سے ملاقات کی اور ہم نے ان کیساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔ آپ صرف تصور کریں کہ حریف ٹیم کا کوچ اور بڑا کھلاڑی آپ کو اور آپ کے دوستوں کو ہیلو کہنے کیلئے آئے، اس دن میں نے یہ سیکھا کہ عاجزی کامیابی کی چابی ہے۔شاہنواز دھانی نے اپنی پوسٹ میں راہول ڈریوڈ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی اور انہیں سر کہہ کر مخاطب کیا۔

ای پیپر دی نیشن